وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کہتے ہیں کہ اگر عمران خان کی آڈیو درست ہے تو ان کا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کرکے رہیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں کہ ان کی ویڈیو بنا کر کردار کشی کی جائے گی، وہ ویڈیو دکھانے والی ہے اور ناہی بتانے والی۔ عمران خان جھوٹ بول کر قوم کےساتھ فراڈ کررہے ہیں۔ یونیورسٹی میں جا کر نوجوان میں زہر گھولا، کہتے ہیں ان کو امریکا نے سازش کر کے ہٹایا لیکن موجودہ حکومت جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق عمران خان قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ قوم کو گمراہ کرنے کے لیے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا، عمران خان کی ہنڈیاں بیچ چوراہے پر پھوٹی ہے۔
Discussion about this post