سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر کی درخواست پر عدالت عظمیٰ میں سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ راؤ انوار کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے موکل پر جو کیس تھا وہ اب ختم ہوچکا ہے اسی لیے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے کیونکہ اب اس کا وہاں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ وکیل کے مطابق راؤ انوار اب کسی کیس میں کسی عدالت کو مطلوب نہیں۔ عدالت نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ راؤ انوار کا نام نقیب محسود قتل کیس کی بنا پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ سے بری ہونے کے فیصلے کے بعد ہی سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اب اس مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
Discussion about this post