امریکی جریدے” واشنگٹن پوسٹ ” نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں چلائے جانے والے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کےذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، بھارتی ایجنسی’را’ نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں عامر سرفراز (تامبا) کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔امریکی جریدے کے مطابق 2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ نے پاکستان میں کئی افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی، جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی ’را‘ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا، جب کہ را کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت دی تھیں۔ امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور ’را‘ کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔
Discussion about this post