سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکام کو کراچی میں جاری ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید ترین ڈیزائن پر مشتمل بی آر ٹی منصوبے شہریوں کو ناقابل یقین ریلیف فراہم کریں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت ہوا، جس میں بی آر ٹی کے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کام کے معیار پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عوام کو سستی، آسان اور جدید سفری سہولیات کی جلد از جلد فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Discussion about this post