رشی سونک سابق وزیرخزانہ رہےجبکہ پیرکو برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کی جنگ میں کامیابی حاصل کی اور یوں ان کے برطانوی وزیراعظم بننے کے تمام تر مراحل آسان ہوتے گئے۔ سونک کے مقابلے میں دست بردار ہونے والی مورڈانٹ نے یہ یقین دلایا ہے کہ وہ نئے برطانوی وزیراعظم سے ہر ممکن طور پر تعاون کریں گی۔ سونک کو یہ عہدہ لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد ملا ہے۔ سونک کو کم از کم 100 ارکان کی حمایت ضروری تھی اور انہوں نے یہ کام بھی کر دکھایا۔ رشی سونک دولت مند رکن تصور کیے جاتے ہیں۔ رشی اور ان کی شریک سفر اکشتا کی دولت کی مالیت لگ بھگ 730 ملین پاؤنڈز بتائی جاتی ہے۔
اکشتا مورتی بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی بوم کے سربراہ نارائن مورتی کی صاحبزادی ہیں۔ وہ برطانیہ کے پہلے ایشیائی وزیراعظم ہیں۔ ان کا خاندان تقسیم ہند سے پہلے کینیا متنقل ہوا اور پھر انگلینڈ کا رخ کیا گیا۔ رشی سونک ساؤتھ ہیمپٹن میں پیدا ہوئے۔ رشی کی دو بیٹیا کرشنا اور انوشکا ہیں۔
Discussion about this post