کراچی کے راشد منہاس روڈ پر بنے شاپنگ مال میں لگنے والی خوف ناک آگ کے واقعے کے 18 دن بعد تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرلی۔ جس کے مطابق آگ بجلی کی تاریں اسپارک کرنے سے لگی اور ناقص معیارکی الیکٹریکل اورفالس سیلنگ تنصیبات سے آتشزدگی پھیلی، آگ چوتھی منزل پر واقعے کیفے ٹیریا میں لگی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مال میں فائرایگزٹ اورہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آلات نہ ہونے کے باعث زیادہ نقصان ہوا،بلڈرنے عمارت میں تعیمراتی کا مکمل ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی عمارت کی تکمیل اورفائرسیفٹی سسٹم ہونے کی یقین دہانی نہیں کی، عمارت کی چوتھی منزل پر لفٹ کو بہترایئرکنڈیشنگ کیلئے سیل کر دیا گیا تھا۔ اسی تناظر میں عمارت میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کی ذمہ دار بلڈنگ کا مالک، انتظامیہ اور اے آئی فاؤنڈیشن پرعائد ہوتی ہے جن کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
Discussion about this post