ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑا گھاٹ کے مکان میں یہ راکٹ کا گولہ پھٹا۔ پولیس حکام کے مطابق راکٹ کا گولہ بچوں کو قریبی کھیت سے ملا تھا۔ بچے اس راکٹ کو گھر لے آئے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ( ر) مقبول باقر نے راکٹ پھٹنے پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ راکٹ لانچر زنگی سبزوئی گوٹھ میں کیسے پہنچا، کوئی اسلحے کی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی؟
Discussion about this post