روہیت شرما پر ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی سے محروم ہونے کے بادل چھٹ گئے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ روہیت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔ پہلے نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کے خلاف بدترین ٹیسٹ کرکٹ کی کارکردگی پر یہ سوال اٹھ رہے تھے کہ اب روہیت شرما کو قیادت سے ہٹادیا جائے ۔ روہیت شرما کی انفرادی کارکردگی بھی ناقص رہی تھی، انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں 31 رنز بنائے تھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔لیکن ان کی حالیہ کامیابی کے پیش سلیکٹرز نے روہیت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ مل گیا یے۔ روہیت شرما کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے
Discussion about this post