ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’اسپورٹیکو‘ نے 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں، ان کی آمدن 26 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔ اس آمدنی کا بڑا حصہ سعودی کلب النصر اور پرتگالی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے پر رونالڈو نے حاصل کیا۔ جبکہ 45 ملین ڈالرز انہوں نے مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات سے کمائے۔
دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیف کری رہے، جن کی کل آمدنی 153.8 ملین ڈالرز رہی، برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 147 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کا 135 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ 100 ایتھلیٹس کی فہرست میں کوئی خاتون کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف 30.4 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی ہیں لیکن وہ سال 2024 میں ٹاپ 100 میں جگہ نہ بنا سکیں۔
Discussion about this post