اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 7 لاکھ 2 ہزار 610 ہو گئے۔اعلامیے کے مطابق مئی 2024 میں 12960 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے۔ مئی 2024ء میں آر ڈی اے میں 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جمع کرائے گئے۔ ستمبر 2020ء میں جاری کی گئی اس سہولت میں مئی 2024ء تک 8 ارب 5 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔ یاد رہے کہ روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر کام کا آغاز 2020ء میں ہوا جس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی بینکنگ نیٹ ورک میں آسان طریقے سے شامل کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا اجرا کئی بینکوں نے کیا جسکے باعث گھر بیٹھے ملک کے بڑے بینکوں میں غیر ملکی کرنسی یا پاکستانی روپے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور پاکستان میں مقیم (RPs) ایسے شہری جن کے بیرونی اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، اپنا آن لائن اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔
Discussion about this post