ممبئی کے واکھڈے اسٹیڈیم میں بڑی شان سے سچن ٹنڈولکر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں قد آور مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ آج اس مجسمے کی بھارت اور سری لنکا کے میچ سے پہلے رونمائی ہوئی۔ مجسمے میں سچن ٹنڈولکر شارٹ کھیلتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس رونمائی کے موقع پر سچن ٹنڈولکر بطور خاص شریک ہوئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنہوں نے اس مجسمے کو قریب سے دیکھا ان کا یہی کہنا ہے کہ یہ تو ٹنڈولکر کا مجسمہ ہی نہیں بلکہ اس مجسمے کی شکل وصورت تو آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ سے مشابہت رکھتی ہے۔
اب اسی بات کو لے کر سوشل میڈیا پر خاصا طنز کیا جارہا ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ چلیں غلطی ہوگئی اب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سڈنی کے میدان پر جو مجسمہ لگائے اس کی شکل و صورت سچن ٹنڈولکر جیسی ہو۔ ایک صارف نے دریافت کیا کہ یہ کس اینگل سے سچن لگ رہا ہے؟ ایک صارف مجسمہ دیکھ کر سچن کی کیفیت کو دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔ ایک نے لکھا کہ یہ سچن کم اسمتھ زیادہ لگ رہا ہے۔
Discussion about this post