پنجاب کی حکومت نے صحافی صدف نعیم کے حادثے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا ارادہ کرلیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ ہوا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ صدف کے شوہر نعیم بھٹی نے سادے کاغذ پر کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہ کرنے پر دست خط کرکے کیس بندکردیا ہے۔ نعیم بھٹی نے یہ عمل پولیس اور سینئر وزیر اسلم اقبال کی موجودگی کیا۔ یاد رہے کہ صدف نعیم اتوار کو عمران خان کی لانگ مارچ کی کوریج کے دوران کنٹینر کے نیچے آگر زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔
Discussion about this post