پاکستانی اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کی وجہ سے 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔ فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔ ایم آر آئی نے صائم ایوب کے فریکچر کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔
Discussion about this post