میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں،صائم ایوب کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جلد فٹنس ٹیسٹ ہونے جارہا ہے،وہ عید الفطر کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔ پاکستان سپرلیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،برطانیہ سے آنے والی رپورٹس امید افزا ہیں،قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا۔
Discussion about this post