اسپنر ساجد خان نے 5 وکٹیں حاصل کرکے 24 سال پرانا اسپنرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ان سے قبل 5 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کیخلاف ہی ثقلین مشتاق نے ہوم گراؤنڈ پر سال 2000 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ حالیہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ساجد خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بیٹرز کو پریشان کردیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کوڈریسنگ روم کی راہ دکھائی۔ یوں آف اسپنر ساجد خان 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپنر بن گئے۔ یہی نہیں ساجد خان نے 111 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ یوں ملتان اسٹیڈیم میں کسی بھی اسپنر کا یہ بہترین بولنگ اسپیل ہے۔ ان سے قبل ابرار احمد نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف 114 رنز دے کر 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔
Discussion about this post