سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر بری طرح ناکامی سے دوچار ہوگئی۔ فلم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سلمان خان کے اب تک کے کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ تخلیق ہے۔سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم سکندر نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ اور اب تک مجموعی طور پر صرف 82.45 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
باکس آفس رپورٹ کے مطابق سکندر نے اپنی ریلیز کے چوتھے دن 9.75 کروڑ کا کاروبار کیا ۔ یہ اب تک کی سب سے کم سنگل ڈے کلیکشن ہے۔ جس کے بعد بھارت کے کئی سنیما گھروں سے فلم کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سلمان خان کی فلم بری طرح فلاپ ہونے کے بعد بعض تجزیہ کاروں نے انہیں کچھ عرصے کے لیے بالی وڈ سے بریک لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا، نواب شاہ، کاجل اگروال اور سنیل شیٹی نے بھی اداکاری کی۔
Discussion about this post