سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ سارو گنگولی کی بیٹی ثنا جمعے کو اپنی گاڑی میں کول کتہ کے ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر جا رہی تھیں کہ عقب سے ایک بس نے ان کی گاڑی کو خوف ناک ٹکر ماری۔ ثنا گاڑی میں موجود تھیں جبکہ ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔ خوش قسمتی سے دونوں محفوظ رہے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ سارو گنگولی کی بیٹی ثنا کی گاڑی کو بس کی ٹکر سے معمولی نقصان پہنچا۔اب تک کسی کی بھی جانب سے حادثے سے متعلق کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
Discussion about this post