پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ بورڈ کی طرف سے بنائی گئی منیجمنٹ کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کرلی۔ ثنا میرکہتی ہیں کہ اس کمیٹی میں شامل ہونا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں لیکن ان کی دیگر مصروفیات اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ وہ اس کمیٹی کا حصہ بنیں۔ ثنا میر کے مطابق وہ اس وقت فیکا میں ہیں اور کمنڑی میں بھی مصروف ہیں، اسی بنا پر وہ کرکٹ بورڈ کی اس کمیٹی کو وہ وقت نہیں دے پائیں گی جو اس کی ضرورت ہوگی۔ ثنا میر نے اس بات پر کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس قابل سمجھا کہ وہ کمیٹی کی رکن بنیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نجم سیٹھی کی نامزدگی کے ساتھ ہی 14 رکنی کمیٹی بنائی تھی جو کرکٹ بورڈ کے معاملات کو دیکھے گی۔ اس کمیٹی میں ثنا میر کے علاوہ شاہد خان آفریدی بھی شامل ہیں۔
It is very humbling to be named in the PCB mgmt com🙏🏼.I would like to express my gratitude to all decision makers & everyone around the world who congratulated me.For now,I’ll not be able to participate as I look fwd to contribute through my independent voice in FICA & thru comm.
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) December 23, 2022
Discussion about this post