سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہ گردش میں ہے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے ہم وطن کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے تو یہ دعویٰ بھی کردیا کہ ثانیہ اور شامی کی شادی 20 اگست کو ہونے جارہی ہے۔ بہرحال افواہ جب زور پکڑنے لگی اور قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں تو اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے دو ٹوک لفظوں میں اس خبر کی تردید کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔ یہ ساری کی ساری بکواس ہے کہ شامی اور ثانیہ مرزا شادی کرنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ فاسٹ بالر محمد شامی کی اپنی پہلی اہلیہ سے طلاق کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں، شریک سفر نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگا رکھے ہیں۔ محمد شامی نے حسین جہاں سے 2014 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔ ادھر ثانیہ مرزا نے کرکٹر شعیب ملک سے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، اور 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے اذہان مرزاکا جنم ہوا۔ شعیب ملک نے رواں برس جنوری میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی تھی، جس کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی تھی
Discussion about this post