اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر وکیل صفائی کے معاون وکیل کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ ان کا موقف تھا کہ اگلی سماعت پر ملزم شاہ نوازامیر کا 342 کا بیان جمع کرادیں گے۔ سیشن جج اعظم خان نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کو عدالت پیش ہونےکی ہدایت کردی جبکہ ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز امیر کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا۔، اس دفعہ کے تحت ٹرائل کے کسی بھی مرحلے پر جج ملزم سے سوال کر سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہ نواز امیر کا یہ بیان 18 اکتوبر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کینیڈین شہری سارہ انعام کو گزشتہ سال چک شہزاد میں فارم ہاؤس میں شاہ نواز امیر نے قتل کرڈالا تھا۔ ملزم کے مطابق طلاق کے بعد 22 ستمبر 2022 کو سارہ انعام ابوظہبی سے اسلام آباد آئی تھیں جن کےساتھ ملزم کی رات بھر بحث ہوئی جو سارہ انعام کی موت پر ختم ہوئی ۔
Discussion about this post