اسلام آباد کی عدالت نے سارہ انعام کے قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ نواز امیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے غیر قانونی کلاشنکوف رکھنے کےالزام سے بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پراسیکوشن شاہ نواز امیر کے خلاف الزام ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ پراسیکیوشن کے شواہد میں ایک سے زائد شکوک و شبہات پائے گئے۔ شکایت کنندہ کانسٹیبل طارق کو بطورگواہ پیش ہی نہیں کیا گیا۔ اسی لیے شاہ نواز امیر کو قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام سے بری کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش میں پولیس نے شاہ نواز امیر سے کلاشنکوف کی برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Discussion about this post