پاکستانی نژاد 10 سالہ برطانوی بچی سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے اس کے قاتل باپ عرفان شریف کو جنوبی لندن کی بیلمارش جیل میں 2 ساتھی قیدیوں نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونا مچھلی کے ٹن کے ڈبے کے ڈھکن سے عرفان شریف کے گلے پر وار کیے۔ یہ حملہ عرفان شریف کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے چند ہفتوں بعد کیا گیا ہے، جس میں انہیں اپنی 10 سالہ بیٹی کے قتل کے جرم میں کم از کم 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
Discussion about this post