کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری نے سرفراز احمد کو ایک بار پھر خبروں میں ان کردیا ہے۔ انہوں نے غیر معمولی ریکارڈز سے کم بیک سیریز کو اور زیادہ یادگار بنادیا ہے۔ سرفراز احمد 3 یا اس سے کم ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بننے کا اعزاز حاصل کرگئے ہیں۔ سرفراز احمد کی لگ بھگ 4 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے ذریعے ٹیم میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے 2 ٹیسٹ میچز میں 335 رنز اسکور کیے جبکہ مسلسل 3 نصف سنچریاں بھی اپنے نام کے ساتھ جوڑیں۔
A heroic ton on the final day – @SarfarazA_54 reviews his outstanding knock in the second Test 🏏#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/TLcul7OXI0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2023
سرفراز احمد کو یہ اعزاز بھی مل گیا کہ وہ سب سے زیادہ اوسط کے مالک وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 90اننگز میں 38.85کی اوسط سے مجموعی رنز کی تعداد 2992کرلی، ان میں 4سنچریاں اور 21ففٹیز شامل ہیں۔
سرفراز احمد پر رمیز راجا کی بلا جواز تنقید
سوشل میڈیا پر سابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کا ایک بیان گردش میں ہے جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر تقریباً ختم ہوچکا ہے۔

سرفراز احمد کے پرستار اس متنازعہ بیان پر رمیز راجا کو ہدف تنقید بنارہے ہیں۔ بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ رمیز راجا کو سرفراز احمد پر بلاجواز تنقید کا ٹھوس اور موثر جواب مل گیا ہوگا۔
سرفراز کی والدہ کی خوشی
سرفراز احمد کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی سنچری کے لیے ڈھیر ساری دعائیں کی تھیں اور آخر کار سرخرو ہوگئے۔ 4 سال تک ٹیم سے باہر رہنے کے باوجود سرفراز احمد نے کسی کے خلاف کوئی ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا اور کسی کی برائی تک نہیں کی۔ خوشی اس بات کی ہے کہ بیٹے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے ملک کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔

جنہوں نے نظرانداز کیا وہ خود نظرانداز ہوگئے، سسر
سابق کپتان کے سسر سیدآفتاب علی شاہ بھی کراچی ٹیسٹ کے آخری روز میدان میں موجود تھے جنہوں نے داماد کی غیرمعمولی سنچری پر سکھ کا سانس لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز نے پھر آج سر فخر سے بلند کردیا۔ سرفراز نے بہت مشکل وقت گزارا۔ جنہوں نے نظرانداز کیا وہ آج خود نظر اندازہوگئے۔ خدا جسے جب چاہے عزت دے یہ اسی کو معلوم ہے۔ اُنہوں نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسلسل نظر انداز کو موقع دینے کے ساتھ ساتھ ان کی بھرپور حمایت کی۔
بیٹے کی حوصلہ افزائی
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں سرفراز احمد کے بیٹے بھی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ یہ وہ لمحات ہیں جب سرفراز احمد کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دینے کی تقریب ہورہی تھی ۔ سرفراز کے صاحبزادے نے بھی والد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

اہل محلہ کا جشن
سرفراز احمد جب رات گئے بفرزون میں اپنے گھر پہنچے تو اہل محلہ نے ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔ نوجوانوں نے رقص کیا جبکہ سرفراز کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
warm welcome for kaptaan, Sarfraz k leay phool or dhol se istaqbal @SarfarazA_54 pic.twitter.com/0mTqSf2skV
— Huzaifa khan (@HuzaifaKhan021) January 6, 2023
اس موقع پر خواتین نے تالیاں بجا کر سرفراز کی کاردگی کو سراہا۔ اس فقید المثال استقبال پر سرفراز احمد نے بھی اہل محلہ کا شکریہ ادا کیا۔
بھارتی میڈیا کی تعریف
بھارتی میڈیا بھی سرفراز احمد کی ایک بار پھر تعریف کرنے پر مجبورہوگیا۔ میچ پر براہ راست تبصرہ کرنے والے بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ سرفراز احمد کی محنت تھی جس کی وجہ سے پاکستان میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوا ورنہ نیوزی لینڈ تو آسانی کےساتھ یہ میچ جیتنے کی پوزیشن میں تھا۔
Indian media applauds Sarfraz Ahmed’s innings 😍#SarfarazAhmed | #PAKvNZ | #NaseemShah | #NZvPAK | Sarfaraz Ahmed | Naseem Shah | Rizwan | Babar | pic.twitter.com/4duWIQKrRz
— Hassan Bashir Awan (@moumkts1) January 6, 2023
سرفراز کی خواہش پوری
پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے بتایا کہ اُن کی بڑی خواہش تھی کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے بورڈ پر اُن کا نام بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہو جنہوں نے اس میدان میں سنچری بنائی اور ان کے نزدیک وہ لمحہ واقعی یادگار تھا جب انہوں نے بورڈ پر سنچری بنانے کے کارنامے کے بعد اپنا نام تحریر کیا۔
🎥 🆕 entry on the honours board 👏#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/qHEtH3ajFo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2023
Discussion about this post