سماجی کارکن صارم برنی کو امریکی ادارے کی جانب سے شکایت پر امریکا سے وطن واپسی پر پاکستان پہنچتے ہی کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے حکام کے مطابق صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔ صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کو اڈاپٹ کروایا۔ بچوں کو مختلف اوقات میں کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہر کیا گیا تھا۔ انسداد انسانی اسمگلنگ کے شعبہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 17 بچوں کو امریکا اسمگل کرنے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔ صارم برنی کو ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل صدر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
Discussion about this post