نارتھ کراچی میں اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیے گئے 7 سالہ صارم کے کیس کی تحقیقات میں تاحال کوئی خاص پیش رفت نہ ہوسکی۔ تحقیقاتی ٹیم کو قاتل تک پہنچنے کے لیے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے، پولیس نے آج پھر الانعم اپارٹمنٹس پر چھاپہ مارکر 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، زیرحراست افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے پانی کے ٹینک سے مزید فنگر پرنٹس بھی حاصل کیے ہیں۔ دوسری جانب 7 سالہ محمد صارم کے والدین اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی لاش لاپتا ہونے کے 11 روز بعد پانی کے زیر زمین ٹینک سے ملی تھی۔ مقتول کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں۔۔
Discussion about this post