ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق تفتیش، شواہد، حالات اور واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغوا کے 5 دن بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق کیس کو منطقی انجام پر پہنچانے کے لیے فرانزک ماہرین کی مدد لی جائے گی۔ اس سلسلے میں آئی جی سندھ نے محکمۂ داخلہ کو فرانزک ماہرین کا بورڈ بنانے کے لیے خط لکھا ہے۔فرانزک ماہرین کا بورڈ شواہد کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔
Discussion about this post