کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے خلاف مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ تفتیش پر اثر انداز ہو سکتا ہے، ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا موقف تھا کہ بچی کی والدہ کا بیان ہے کہ بیٹی لینے کے لیے صارم برنی سے رابطہ کیا، صارم برنی نے والدہ کو بچی دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وکلا اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنایا گیا جس کے تحت صارم برنی کی ضمانت کی درخواست کو رد کردیا گیا۔
Discussion about this post