وزیراعظم شہبازشریف جو سعودی عرب میں ہیں۔ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی درخواست کی تھی کہ مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام پاکستانیوں کو رہا کردیا جائے۔ سعودی ولی عہد نے شہباز شریف کی درخواست کو رد نہیں کیا بلکہ درگزرکرتے ہوئے ان تمام پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان کیا جنہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں اُس وقت ہنگامہ آرائی اور نعرے لگائے تھے جب موجودہ حکومت اور ان کے اتحادی عمرے کی سعادت کے لیے مسجد نبوی کا رخ کررہے تھے۔
واقعے کے بعد سعودی حکومت نے مختلف کیمروں کی مدد سے شرپسندون کی شناخت کی تھی۔ جنہیں مختلف سزائیں اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مسجد نبوی میں ہلڑبازی کرنے پر مدینہ منورہ عدالت نے 3 پاکستانیوں کو 8 سال اور 3 کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جو اب وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے سعودی ولی عہد نے معاف کردی۔
Discussion about this post