سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد بن سلمان نے پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹ کی رقم 15 ارب ڈالر تک اضافے کی ہدایت کردی ہے جبکہ پاکستان میں سعودی عرب کی طرف سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی۔ سعودی ولی عہد نے یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ رابطوں کے پیش نظر کیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال اگست میں پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا تھا۔
Discussion about this post