ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آپس میں مذاکرات کرکے عدالت کو 4 بجے تک اس معاملے کے بارے میں بتائیں کہ وہ الیکشن کن تاریخوں میں کرانے پر رضامند ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اپنا 14 مئی کو فیصلہ کسی صورت واپس نہیں لے گی۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے مذاکرات کی بات کرکے اچھی کوشش کی اور توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی لچک دکھائیں گے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت 4 بجے تک ملتوی کر دی۔
Discussion about this post