اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت کی جائے گی۔ حکم نامے کے مطابق مدعیٔ مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ آئندہ سماعت پر 11 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسپیشل اٹارنی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے جن کا موقف تھا کہ وقوعہ لاہور کا ہے یہاں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مجسٹریٹ کی مدعیت میں عمران خان کےخلاف مقدمہ درج ہے۔ سربراہ پی ٹی آئی نے اس مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ سے آج تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔
Discussion about this post