پنجاب انتخابات پر نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ کی آج سماعت ہوئی جو چند منٹ جاری رہنے کے بعد ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔ اٹارنی جنرل روسٹرم پر آئے تو انہوں نے بینچ پر اعتراض کر دیا۔ ان کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ ری ویو ایکٹ اب قانون بن چکا ہے اور نئے ایکٹ کے تحت نظر ثانی کا دائرہ کار اب اپیل جیسا ہی ہوگا، اب نظر ثانی کا فیصلہ دینے والے بینچ سے لارجر بینچ ہی سن سکے گا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ تو بڑا دلچسپ معاملہ ہوگیا ہے، یہ عدالت عدلیہ کی آزادی کے بنیادی حق کو بھی دیکھتی ہے۔ ایک دوسرا کیس بھی جمعرات کو مقرر ہے لہٰذا آپ اس سے متعلق بھی ہدایات لے لیں۔
Discussion about this post