سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط ایک طے شدہ منصوبہ لگتا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے تنازعات کی تحقیقات کا ادارہ نہیں، ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کے مترادف ہے، 6 ججز نے اپنے خط میں بانیٔ پی ٹی آئی کے صرف ایک مقدمے کی مثال پیش کی، بانیٔ پی ٹی آئی کے مقدمے کے سوا ججز نے ایک بھی مقدمے کا واضح حوالہ اور ثبوت نہیں دیا۔
Discussion about this post