اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ شروع ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں7 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کے آغاز میں کہا کہ وہ زمانے چلے گئے جب چیف جسٹس کی مرضی ہوتی تھی، اب 3 رکنی کمیٹی ہے جو کیسز کا فیصلہ کرتی ہے، نہ کمیٹی کو عدالت کا اختیار استعمال کرنا چاہیے نہ عدالت کو کمیٹی کا۔
خفیہ اداروں کی عدالتی امور میں مداخلت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر فل کورٹ نہ بنانے کی وجہ ججز کی عدم دستیابی تھی، کچھ ججزلاہور اور کچھ کراچی میں تھے، ممکن ہے آئندہ سماعت پرفل کورٹ بنا دیں۔
Discussion about this post