کراچی میں تجاوزات کے خلاف معاملے کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے کراچی رجسٹری میں کی۔ جس میں حکم دیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس، رینجرز ہیڈ کوارٹر سمیت تمام عمارتوں کے عقبی حصے رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹائی جائیں۔ سپریم کورٹ نے 3 دن میں تمام تجاوزات ختم کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، راستے بند کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خود تجاوزات کھڑی کر رہی ہیں، کے ایم سی کی جو سڑکیں ہیں کلیئر کر دیں۔عدالتِ عظمیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی اداروں کو آگاہ کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اور سیکیورٹی اداروں کو عدالتی حکم کی کاپی بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔
Discussion about this post