تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں 8 مئی کو سماعت کے لیے مقررکردیا گیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر اس مقدمے کی سماعت اب 3 رکنی بینچ کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر مقدمے کی سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ 8 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں رد کردی تھی۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 6، الیکشن ایکٹ کےسیکشن 104 کےتحت فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو مسترد کی تھی ۔ جس پر تحریک انصاف نے شستیں الاٹ نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Discussion about this post