ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ ایف آئی اے کا موقف ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ظاہرنہیں کرتا کن بنیادوں پر ملزمان کو بری کیا گیا، ہائی کورٹ کے فیصلے میں ظاہر نہیں ہوتا کہ پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ اپیل کے مطابق ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن کے ثبوتوں کو اہمیت نہیں دی، سائفر کیس میں 3 جون کو ہائی کورٹ کا دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ء کے تحت اسپیشل جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جاسکتی، ٹرائل کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے تعاون نہیں کیا، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کی جانب سے 65 درخواستوں پر سماعت اور فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بری کیا تھا۔
Discussion about this post