الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ نے لارجر بینچ بنانے کے لیے معاملہ 3 رکنی کمیٹی کو بھجوا دیا۔ سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نےدلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 140 کے تحت الیکشن کمیشن نے ججز تعیناتی کے لیے لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھا، الیکشن کمیشن نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو 14 فروری کو خط لکھا، الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا ریٹائرڈ اور حاضر سروس ججز کے پینل کی لسٹ فراہم کی جائے، الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کا نوٹیفکیشن اسی روز کر دیا تھا، راولپنڈی، بہاولپور ٹربیونل کا نوٹیفکیشن 26 اپریل کو کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کر دی۔
Discussion about this post