سپریم کورٹ میں پنجاب خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کررہا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق نائیک سے سوال کیا کہ کیا آپ کارروائی میں شامل ہونگے؟ جس پر جواب ملا کہ وہ کارروائی میں شامل ہوں گے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا آپ نے بائیکاٹ ختم کردیا؟ اخبارات میں بائیکاٹ کا چھپا ہوا ہے، فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی بای کاٹ نہیں کیا۔ فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیارکیا کہ بینچ سے متعلق کچھ تحفظات ہیں۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ ٹی وی پر چلا ہے کہ ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے، سب ٹی وی چینلز اعلامیہ کی خبریں چلاتے رہے ہیں، بتائیں کیا فاروق نائیک نے وہ اعلامیہ واپس لیا ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ابھی آپ کو سن نہیں رہے، اس پر وضاحت کریں،اگر آپ بائیکاٹ نہیں کررہے تو تحریری طور پر بتائیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا مزید کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ حکومتیں کارروائی کا بائیکاٹ نہیں کرتیں۔
Discussion about this post