سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختون خوا منتقل کرنے کی مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔ سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہو گا تو خود درخواست دیں گے، ان کے 3 وکلاء آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قیدی کے اہلخانہ یا قیدی خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مقامی شہری کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔
Discussion about this post