سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاست دان اور پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پر پابندی لگادی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ فیصلہ راولپنڈی کی کچی آبادی سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے دیا۔ عدالت عظمیٰ کے مطابق سرکاری خرچے پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام صاحب اقتدار کے سامنے جھک جائیں ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تمام چیف سیکریٹریز اور وفاقی انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عمل کو یقینی بنائیں ۔ یاد رہے کہ 2018 میں بھی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کچھ ایسی ہی نوعیت کا فیصلہ دیا تھا۔
Discussion about this post