ڈاکٹرعارف علوی نے جون 2022 میں ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے مطابق چیف جسٹس کی ماہانہ تن خواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے اور عدالت عظمٰی کے دیگر اعلیٰ ججز کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔ اب اس حکم نامے کو قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے منسوخ کردیا۔ اب چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تن خواہ میں کم از کم 2 لاکھ اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ان کی ماہانہ تن خواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ہوگئی ہے۔ اعلیٰ ججز کی ماہانہ تن خواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی ۔ سپریم کورٹ کے ایک جج کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق بنیادی تن خواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
Discussion about this post