شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پاکستان ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 2 روزہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔ تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان،کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایرانی اول نائب صدر اور بھارتی وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔ اسی طرح چین کے وزیراعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ منگولیا کے وزیراعظم مبصر ریاست کے طور پر اورترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ بھی خصوصی مہمان کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔ سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کے موقع پر دورے پرآئے ہوئے وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Discussion about this post