انصار برنی ایڈووکیٹ کی جانب سے خط سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر کے لیگل کونسل کی حیثیت سے نیشنل کمیشن فار چائلڈ پروٹیکشن آف انڈیا کو لکھا گیا ہے۔ جس کے متن کے مطابق غلام حیدر کام کے سلسلے میں سعودی عرب گیا ہوا تھا، 10 مئی 2023 کو معلوم ہوا کہ غلام حیدر کے 4 بچوں کو اس کی بیوی کراچی سے براستہ نیپال بھارت لے گئی۔ بچوں کی ماں کو فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھارت میں گرفتار کر لیا گیا تھا، سیما حیدر کو 7 جولائی 2023 کو ضمانت ملی تھی۔ سیما اب 4 بچوں کے ساتھ بھارتی شہری سچن کے ساتھ رہ رہی ہے، غلام حیدر کو اس کے بچوں سے رابطہ کرنےنہیں دیا جارہا ، غلام حیدر کے بچے جبری طور مذہب کی تبدیلی کا شکار ہیں۔ انصاربرنی کے خط کے مطابق غلام حیدر کے بچوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تعلیم سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، بھارتی آئین بچوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ اسی لیے غلام حیدر کی اس کے بچوں کے ساتھ ویڈیو کال کا بندوبست کیا جائے، غلام حیدر بچوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
Discussion about this post