سینیٹ میں آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہلی کے بارے میں اہم ترمیم پیش کی گئی۔ یہ ترمیمی بل آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان، سنیٹر کہدہ بابر، دنیش کمار ، پرنس احمد زئی نے پیش کیا۔ اس موقع پر سینیٹر دلاور خان کا کہنا تھا کہ 3 بار کے وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین اس قانون کا شکار ہوئے، یہ بل آج ہی پاس کیا جائے۔ اس قانون کی وجہ سے مستقبل میں چیئرمین پی ٹی آئی بھی نااہلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ سینیٹ میں اس ترمیمی بل میں نااہلی کی مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ایوان نے اس ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ بہرحال اس بل کی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے مخالفت کی۔
Discussion about this post