کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کے لیے سوچنا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے میرے او پر کیس بنایا آج ہم 2 ووٹ یہاں پر ہیں اگر ہم جائیں گے تو وہ پاس ہوجائے گا، ہم نے دل بڑا رکھا ہوا ہے اور آج ہم ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں تو اس لیے ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کا سوچنا ہے۔ فکر کی ضرورت نہیں، نمبرز پورے ہوں گے، تو بل پیش کریں گے اور ترمیم پاس ہوگی، موجودہ حالات کا حل انتخابات نہیں ہیں، اس سے اور مسائل پیدا ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان ہے، مجوزہ قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار ہیں جبکہ حکمران اتحاد کے پاس 12 ووٹ کم ہیں، اگر جے یو آئی (ف) کی قیادت میں مولانا فضل الرحٰمن مجوزہ قانون سازی کی حمایت کرتے ہیں تو حکومت کو مزید 4 سے 5 ووٹ درکار ہوں گے۔
Discussion about this post