ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرصدارت سینیٹ میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا،اجلاس میں دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کثرت رائے سے منظور کیا گیا ۔ اس موقع پراپوزیشن کی مخالفت کے باوجودحکومت بل منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نےمتفقہ بل پاس کیا،یہ بل پڑھے بغیربات کرکے چیزوں کو کہیں اور لے کر جارہےہیں،بل اسٹینڈنگ کمیٹی میں گئے، میٹنگ ہوئی تویہ لوگ کہاں تھے؟کامران مرتضیٰ ترامیم دےکرچلےگئے،یہ لوگ کہاں تھے؟ اس موقع پر پیکا ترمیمی بل 2025 سینیٹ میں پیش کردیا گیا،اے این پی ارکان نےمتنازع پیکاایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سےواک آؤٹ کرگئے۔ بہرحال پیکا ایکٹ ترمیمی بل ایوان سے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹ گیلری سے صحافیوں نے بائی کاٹ کیا۔
Discussion about this post