حلف برداری صبح 9 بجے ہو گی، سینیٹ کی اب تک کی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی۔ سینیٹ انتخابات کے بعد سینیٹ میں ارکان کی تعداد 85 ہے، جبکہ خیبر پختون خوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ الیکشن نہیں ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ 24 ارکان ہیں، اس کے بعد پی ٹی آئی کے 19، مسلم لیگ ن کے 19، جے یو آئی کے 5، ایم کیو ایم پاکستان کے 3 ارکان ہیں۔ سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 4، اے این پی کے ارکان کی تعداد 3، آزاد ارکان 5 ہیں جبکہ بی این پی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کا 1، 1 سینیٹر ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کو 35 نشستوں پر منتخب سینیٹرز ایوانِ بالا کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
Discussion about this post