بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قلات میں انتہائی المناک واقعہ پیش آیا ہے، سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی، وہ بہت حوصلہ مند تھے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق یہ سیاست کا وقت نہیں آج قوم کو چیلنج کا سامنا ہے، اس کا مقابلہ کرنے کا وقت ہے، اپنی تمام توانائیاں مجتمع کر کے ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا 24 کروڑ پاکستانی عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں۔
Discussion about this post