ایف آئی اے نے سائفر معاملے پر چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں جمع کرادیا ہےجس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں دونوں شخصیات کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ ملزمان کی فہرست میں اسد عمر کا نام شامل نہیں۔ ۔ ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ہیں۔ اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے۔ چالان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا، شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر میں چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی۔ سائفر کیس کے چالان میں عمران خان کے خلاف 28 گواہان کی فہرست بھی شامل ہے۔
Discussion about this post